ابنا: رپورٹ کے مطابق جان کیری، فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کی کوشش کے بہانے مقبوضہ فلسطین کا اچانک دورہ کیا تاکہ صیہونی حکام اور فلسطینی انتظامیہ کے عہدیداروں سے ملاقات کرکے اسرائليوں اور مزاحمت کاروں کے درمیان جنگ بندی کی زمین ہموار کر سکیں۔
اس رپورٹ کی بنیاد پر جان کیری نے اپنے اس دورے میں اسرائیلی وزیر اعظم بنيامن نتن یاہو سے ملاقات کی جس کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہے۔ اسی طرح کیری فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس اور صائب عریقات سے بھی بدھ کی رات ملاقات کی اور اس سے بعد وہ مصر روانہ ہوگئے۔ مصر روانہ ہونے سے پہلے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حکام سے جنگ بندی پر ہونے والے مذاکرات میں تھوڑی پیشرفت ہوئی ہے تاہم مزید کوششوں کی ضرورت ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکی حکام خاص طور صدر اوباما نے غزہ پٹی پر اسرائیل کے شدید زمینی اور فضائی حملے کی حمایت کرتے ہوئے ان حملوں کو اپنا دفاع بتایا ہے۔
.......
/169